لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)موجودہ حکمران 35سالوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام رہے۔ملک کے پانچ فیصدلوگ ملکی وسائل پرقابض ہیں۔مختلف حیلوں بہانوں کے گٹھ جوڑسے پسے ہوئے طبقے پرحکمرانی کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی راہنماء شاہدمنیربٹ نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے101میں محمداحمدچٹھہ کی کامیابی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی کامیابی ہوگی۔اس کامیابی سے پورے ملک کی عوام کی احساس محرومی کے خاتمہ میں مددملے گی اورحکمرانوں کے رخصتی تابوت میں پہلی کیل ثابت ہوگا،انہوں نے کہا کہ لہذاء 22مارچ کوپی ٹی آئی کے امیدوارمحمداحمدچٹھہ کوبھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں اورحکمرانوں کے شکنجے سے مظلوم عوام کوآزادکروائیں۔انشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت میں پٹواری،تھانہ کلچرمیں تبدیلی لائینگے کرپشن کرنے والااہلکارمعطل ہی نہیں بلکہ نوکری سے فارغ ہوگا۔