counter easy hit

حقوق نسواں بل کے حوالے سے ہم علماء کرام کے موقف کی تائید کرتے ہیں ، فیض محمود شیخ

 Sheikh Faiz Mahmoud

Sheikh Faiz Mahmoud

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی کاروباری شخصیت فیض محمود شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حقوق نسواں بل کے حوالے سے ہم علماء کرام کے موقف کی تائید کرتے ہیں حکومتی اقدامات لائق صد تحسین ہیں اس بل سے خواتین کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوگا لیکن اسلام جو حقوق واضح کرنا ہے ان پر عمل درآمد ہونا چاہیے علماء کرام کے موقف کی تائید کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں فیض محمود شیخ نے مزید کہا خواتین کے حقوق کیلئے ہم سب کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ معاشرتی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم رول ادا کرسکیں