counter easy hit

پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے گوالا خاندان کی شنوائی نہ ہو سکی

Vaquero family

Vaquero family

کھاریاں(نیئر صدیقی سے)پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے گوالا خاندان کی شنوائی نہ ہو سکی۔سیشن کورٹ نے متاثرین کی طرف سے مقدمہ کے اندراج کیلئے دی گئی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں موہری روڈ کے گوالا خاندان نے ڈی ایس پی کھاریاں کو درخواست دی تھی کہ تھانہ کھاریاں کے اے ایس آئی غضنفر نے بغیر کسی مقدمہ کے اندراج کے گھر میں داخل ہو کر خاتون پر تشدد کیا اور اس کے گریبان میں ہاتھ ڈال کر لباس تار تار کر دیا اور بعد میں خاتون رضیہ بی بی کے شوہر کو چار گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا اور ان کی آٹھ لاکھ مالیت کی چار بھینسیں بھی ان کے مخالف کو دے دیں۔ ڈی ایس پی کی جانب سے بھی شنوائی نہ ہونے کے بعد متاثرین عدالت جا پہنچے اور عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس سے 24مارچ کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔