counter easy hit

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اقبال مظہر نے موضع چکوڑی غازی کے موجودہ اور سابقہ پٹواری کو نوکری سے معطل کر دیا

 Iqbal Mazhar

Iqbal Mazhar

کھاریاں(نیئر صدیقی سے) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اقبال مظہر نے شہری کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے موضع چکوڑی غازی کے موجودہ اور سابقہ پٹواری کو نوکری سے معطل کر دیا۔ چکوڑی غازی کے سید اقبال شاہ کی طرف سے درخواست دی گئی تھی کہ پٹواری لیاقت علی اور سابقہ پٹواری ملک افتخار نے ایف بی آر کے احکامات کے برعکس فروخت شدہ رقبے کا اندراج روزنامچے پر نہیں کیا تھا۔ اے سی کھاریاں نے تحقیقات کے بعد دونوں پٹواریوں کو معطل جبکہ ان سے غیر قانونی کام کروانے والے ملزمان نذیر، ناصر لطیف، اصغر علی اور شاہد وغیرہ کو16ہزار روپے جرمانہ کردیا۔