سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی )کسان بورڈ تحصیل سرائے عالمگیر کی افادیت اور اہمیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور تحصیل سرائے عالمگیر میںیہ غیر سیاسی فورم کامیابیاں سمیٹتے ہوئے فعال ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسان بورڈ ایک ایسی غیر سیاسی تنظیم ہے جو مختلف محرومیوں اور مسائل کا شکار لوگوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہو گی، اس فورم میں شامل تمام شخصیات جذبہ خدمت سے سرشار اورْ اچھی شہرت کے حامل ہیں اسی اہمیت کے باعث گزشتہ روز سابق سٹی ناظم سرائے عالمگیر مرزا ذوالفقار حسین نے سرپرست تحصیل کسان بورڈچوہدری محمدنسیم سابق تحصیل نائب ناظم،چیرمین ملک عارف چھپراں سابق کونسلر ، صدر ملک عبدالوحید کھوہار، جنرل سیکریٹری محمد آمین نازقصبہ،چوہدری خان احمد گڑہافرمان، چوہدری محمد یعقوب گیہال،چوہدری فضل حسین مجوہاں،چوہدری میاں خاں گڑہا جٹاں اور چوہدری نذیر احمد گڑہا جٹاں کی موجودگی میں تحصیل بورڈ کی ممبر شپ حاصل کرنے کااعلان کیا۔ مرزا ذوالفقار حسین نے اس موقع پر کہا کہ یہ انتہائی اچھا فورم ہے جہاں سے بے بس اور کمزور لوگوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔ جنرل سیکریٹری محمد آمین ناز نے بورڈ کی جانب سے مرزا ذوالفقار حسین کو خوش آمدید اور نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے دیگر تمام شرکاء کا بھی شکریہ اد ا کیا۔ انہوں نے کسان بورڈ کی خدمات کی ترجیحات میں شامل شعبہ جات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ یہ تنظیم معاشرتی ،طبی ،تعلیمی ،عدالتی ،انتظامی اور اراضی سے متعلقہ معاملات میں بھرپور تعاون اور معاونت کریگی ، اس سلسلے میں 20 مارچ کو مرکزی دفتر میں معزیزین کے ہمراہ تعلیمی ، عدالتی اور صحافتی شعبہ سے منسلک لوگوں کی دعوت کی جائے گی جبکہ20 مارچ کو یو سی پیر خانہ بمقام ’’ڈھوک کھجور‘‘ اسپشلسٹ ڈاکٹرزکے ہمراہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا،ڈاکٹرز صاحبان کو کیمپ کے انعقاد کی دعوت چیرمین کسان بورڈ چوہدری خان احمد گڑہا فرمان نے دی ہے جبکہ مریضوں کے لئے ادویات سرپرست کسان بور ڈ چوہدری محمد نسیم سابق نائب ناظم تحصیل سرائے عالمگیر کی طرف سے فراہم کی جائیں گی۔