سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ میں مقیم پاکستانی نثراد کاروباری ،سماجی اور سیاسی شخصیت رہنما تحریک انصاف محمد عرفان بٹ نے ملک واپسی اپنے بیان میں کہا کہ کرپٹ سیاسی مافیا نے ملک و ملت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور ہر ادارے کو اپنا غلام بنا رکھا ہے ،قائد تحریک انصاف عمران خان نے جس انداز میں اس روایتی سیاسی مافیا کو للکارا ہے قوم نے ان کی آواز پر لبیک کہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب قوم کو اس کرپٹ سیاسی ٹولے سے نجات ملے گی اور ملک میں عمران خان کی سر براہی میں عدل و انصاف اور برابری کی سطح پر مبنی سیاسی نظام رائج ہو گا جس میں ہر پاکستانی کو فوری انصاف ملے گا اور عوام کی دولت اور وسائل عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی پر خرچ ہونگے