لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر) این ایچ اے اورٹی ایم اے افسران کا سروس روڈ پرقائم ٹیکسی سٹینڈکیخلاف گرینڈآپریشن ،ٹیکسی ڈرائیوروں کی دوڑیں لگ گئیں۔،ٹیکسی سٹینڈختم کردیاگیا،5ٹیکسیڈروئیوروں کیخلاف مقدمات درج، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے ڈی سی او گجرات کے پاس میٹنگ کے بعدسیکرٹری آرٹی اے گجرات ،اے سی کھاریاں وایڈمنسٹریٹرٹی ایم اے کھاریاں میاں اقبال مظہر،ٹی او ریگولیشن کھاریاں چوہدری تنویرعباس گجر،چیف آفیسراختراسلام ،تجاوزات انسپکٹرعلی چوہدری ،نیشنل ہائی وے کے افسران نے پولیس کے ہمراہ سروس روڈ پر واقع ٹیکسی سٹینڈ پر کاروائی کرکے ٹیکسی سٹینڈکو ختم کرادیا،اور سروس روڈ کو سائیکل،موٹرسائیکل کے علاوہ باقی کسی بھی قسم کی گاڑی کیلئے بندکردیاگیا،اس سلسلہ میں این ایچ اے کے ملازم سروس روڈ پرڈیوٹی دینگے،دریں اثناء اے سی کھاریاں کی ہدائت پرٹی او آرکھاریاں نے سبزی منڈی سے الفاروق ہوٹل تک کے دوکانداروں سے میٹنگ کی اور انہیں ہدائت کی کہ وہ اپنی دکان کے سامنے کسی گاڑی کو نہ کھڑاہونے دیں اگرکوئی زبردستی گاڑی کھڑی کرے تو فوری طورپراے سی کھاریاں یاٹی اوآر کھاریاں کے نمبرپرکال کریں،اگرکسی دکان کے سامنے گاڑی کھڑی پائی گئی تو اس دکاندارکیخلاف کاروائی ہوگی، اے سی کھاریاں کے حکم پرتجاوزات انسپکٹرعلی نادرچوہدری کی مدعیت میں سروس روڈ پرگاڑیوں کھڑی کرنے کے جرم میں ولیدرضا،نویدحسین ،مزمل شہزاد،عثمان خان وغیرہ پانچ ٹیکسی ڈرائیوروں کیخلاف تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔