counter easy hit

عوامی شکایات پر سیکرٹری یونین کونسل 85/2لالہ موسیٰ ذوالفقاراحمدکو معطل کردیاگیا

Secretary Council

Secretary Council

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)عوامی شکایات پر سیکرٹری یونین کونسل 85/2لالہ موسیٰ ذوالفقاراحمدکو معطل کردیاگیا،ایک ہفتہ میں نوکری سے غیرحاضری ہونے کا جواب طلب، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق تقریباً گزشتہ دوماہ سے مسلسل ڈیوٹی سے غیرحاضررہنے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ آفیسرکمیونٹی آرگنائزیشن نے معطل کرکے اسے سات روزمیں دفترسے غیرحاضری کو جواب مانگاہے ،سیکرٹری کی طرف سے جواب نہ دینے پرمحکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،دریں اثناء معلوم ہواہے کہ یونین کونسل 85/2گزشتہ دوماہ سے لاوارث ہوچکی ہے ،کچھ دن پہلے عوامی شکایات پرٹی او آرکھاریاں تنویرعباس گجر نے سیکرٹری یونین کونسل 83/3خالدصدیقی کو مذکورہ یونین کونسل کا اضافی ،عارضی چارج دیاتھالیکن اب اس یونین کونسل کاچارج کسی کے پاس نہ ہونے سے سائلین کمپیوٹربرتھ،ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامہ کیلئے دفتریونین کونسل کے چکرلگالگاکرعاجزآچکے ہیں ،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔