سرائے عالمگیر (بیورو چیف )پاکستان تحریک انصاف ایک حقیقی جمہوری جماعت ہے جہاں ورکر سے ذیادتی کرنا ناممکن ہو چکاہے تفصیلات کے مطابق ممتاز سیاسی ،سماجی اور دلیر نوجوان تحریک انصاف سرائے کی شان حافظ راجہ عمران آف تھون نے نمائندہ خصوصی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرائے عالمگیر کے نوجوان جو عمران خان کے ویژن کے علاوہ کسی طاقتور اور سرمایہ کو اپنا آلہ کار نہیں بننے دیں گے، نوجوان رہنماء نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مقامی رہنماووں کی طرف سے کی گئی ذیادتیاں فراموش نہیں کر سکتے چونکہ یہ زیادتیاں ایک یا دو کارکنان سے نہیں بلکہ عمران خان کے ویژن کی نفی تھی ہم اپنے قائد کی اس طویل محنت کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے مقامی رہنماء ہمارے لیے انتہائی احترام کے لائق ہیں لیکن ان کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے یہ کارکنان دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح خاموشی سے اپنی ہتک اور پارٹی وٰیژن کی ساکھ کو کمزور ہوتے نہیں دیکھ سکتے ، انہوں نے کہا کہ پارتی منشور سے جو بھی راہ فرار اختیار کرے گا ہم اس کے ساتھ نہیں چل سکتے جو بھی فیصلہ ہو گا وہ تمام کارکنان کی رضاکے مطابق کیا جائے گا