اسلام آباد ………….سینٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ملکی برآمدات 12ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایک غیر فعال ، ناکام اور بے مقصد ادارہ بن چکا ہے۔
سلیم مانڈوی والاکی جانب سے جاری کردہ بیان میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کی پوری ٹیم برآمدات میں اضافے کی پالیسی بنانے کی بجائے وزارت تجارت اور خزانہ کی طرف دیکھتی رہتی ہے۔حکومت کو چاہیے کہ ملکی خزانے پر بوجھ بننے والے اس ادارے کو بند کر دیاجانا چاہیے۔