ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید ،دوسرا بری ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب منظور احمد گل نے تھانہ سید والہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمران کو عمر قید کی سزا سنا دی ،جبکہ مقدمہ کے دوسرے ملزم غفران کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ،ملزمان نے 16 اپریل 2012 کو تھانہ سید والہ کے علاقہ ٹھٹھہ جھمٹاں میں مخالفت کی بناء پر ہیرا نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ،استغاثہ کے وکیل علی ناصر قادری تھے