ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام اساتذہ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدائیت پر ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام پرائمری اساتذہ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ شروع کر دی گئی ،ورکشاپ کے پہلے روزہ ڈسٹرکٹ ہیڈ ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ ننکانہ وسیم خان ،تحصیل ایجوکیٹر رانا طارق محمود ،ماسٹر ٹرینر محمد ذکی چوہدری اور دیگر نے بچیکی ،ننکانہ صاحب سمیت مختلف سکولوں میں جاری تربیتی ورکشاپ کا جائزہ لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماسٹر ٹرینر محمد ذکی چوہدری نے کہا کہ اساتذہ کی اس تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کو جدید طریقہ تدریس سے روشناس کروانا ہے انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ نہ چلنے والی قومیں تباہ ہو جاتی ہیں ،پنجاب حکومت نے موجودہ جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف نصابی کتب کو تبدیل کیا ہے بلکہ صوبہ بھر میں اساتذہ کی تربیت کا سلسلہ بھی جا ری ہے ۔انہوں نے کہا کہ معلمی پیغمبرانہ پیشہ ہے ،اساتذہ اپنے طلباء کو ایمانداری کے ساتھ بہترین طریقے سے پڑھا کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں