لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)دکھی انسانیت کی خدمت اور ان کے دکھوں کا مداواکرنے کیلئے صاحب ثروت اور مخیرحضرات کو اپنابھرپورکرداراداکرناچاہئے ،تمام مسائل حکومتی اداروں کے ذمہ سپردکرکے ہم اپنے فرائض سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے،محمدی فری آئی کیمپ سالہاسال سے لوگوں میں نوربانٹنے کا اہم فریضہ انجام دے رہاہے ،ان خیالات کا اظہار’’ایدھی آف لالہ موسیٰ ‘‘ کے فرزندشیخ طارق محمودایم ڈی اوسلوبھیل سنٹرنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ محمدی ویلفیئرسوسائٹی ایک عظیم کارخیرانجام دے رہی ہے اور منظم ،جدیدترین آئی کیمپ میں بلاامتیازعوام بطورمہمان اپنی آنکھوں کا نورواپس لانے کیلئے آتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارے والدمحترم الحاج شیخ عبدالخلیل نے سماجی اداروں کی خدمت کی جو بہترین روایات اور مثالیں قائم کی ہیں وہ ان کی سرپرستی میں جاری رہیں گی،انہوں نے کہاکہ علاقہ کی صاحب ثروت ، مخیراور درددل رکھنے والی شخصیات کو محمدی ویلفیئرسوسائٹی کے ساتھ بھرپورتعاون کرناچاہئے تاکہ یہ کیمپ گزشتہ سالوں سے بھی مزیدبہترہوسکے،ہماراخاندان محمدی ویلفیئرسوسائٹی لالہ موسیٰ کے ساتھ ہرقسمم کا تعاو جاری رکھے گا۔