تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام یوم قرارداد پاکستان پروگرام کی تیاری کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کوارڈینٹر فرانس چودھری گلزار لنگڑیال ،میاں ذولفقار جتالہ،یاسر قدیر،راجہ محمد عجب،اشفاق چودھری،یاسر خان،مرزا آصف جرال و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام یوم قرارداد پاکستان پروگرام کی تیاریاں کے حوالے سے غور فکر کیا گیا اور مرزا آصف جرال کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔
انتظامی کمیٹی میں اشفاق چودھری، عاکف غنی، حاجی ابرار لہری،چودھری اعجاز جٹ،فضل مغل ،عاطف مجاہد اور محترمہ صائمہ بابری شامل ہیں۔
یوم قرارداد پاکستان کی تقریب مورخہ چوبیس مارچ بروز جمعرات شام ساڑھے چھ بجے سارسل قلعہ ریسٹورینٹ پر منعقد ہو گی،مہمانوں کو دعوت دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی اور تحریک انصاف فرانس کے کارکن بھرپور شرکت کریں گے۔