counter easy hit

ناقص صفائی، گندے کچن اور ملازمین کے ہیلتھ کارڈز نہ ہونے پر شہزاد ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے کچن کو سیل کردیاگیا

poor-sanitation

poor-sanitation

2لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے ڈرگ انسپکٹر اور سینٹری انسپکٹر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ جی ٹی روڈ کھاریاں پر واقع ہوٹلز/ ریسٹونٹ اور میڈیکل سٹور کو چیک کیا۔ دوران چیکنگ ناقص صفائی، گندے کچن اور ملازمین کے ہیلتھ کارڈز نہ ہونے پر شہزاد ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے کچن کو سیل کردیاگیا ۔ پیزا ہاٹ ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی اور ملازمین کے ہیلتھ کارڈ ز نہ ہونے پر 25000/-روپے جرمانہ کیا اور اس کے علاوہ پیزا ہٹ ریسٹورنٹ اور پیزا پیزاریسٹورنٹ کو ملازمین کے ہیلتھ کارڈز نہ ہونے پر دس دس ہزار روپے فی کس جرمانہ کیاگیا۔جبکہ دوران سماعت مقدمات ملزمان محمد جنید، شکیل احمد، نیاز خاں، حافظ عبدالمنان اور محمد فاروق کو اشیاء خوردونوش اور روٹی مہنگی فروخت کرنے پر مجموعی طورپر/- 10000روپے جرمانہ کیا ۔ اسطرح مجموعی طور پر مبلغ55000/-روپے جرمانہ کیا گیا۔