کراچی……لیاری جنرل ہسپتال میں ان دنوں جاری ہے سائی نَس سرجری ٹریننگ ورک شاپ جسے اٹینڈ کرنے کے لئے بڑی تعداد میں ماہرین پہنچے۔
ایک وقت تھا جب لیاری کا نام سنتے ہی اچھے اچھے گھبراجاتے تھے لیکن اب لیاری بدل رہا ہے اور اس کاثبوت سرجری کی ورک شاپ ہے۔یہ ورکشاپ نہ صرف پاکستان میں پہلی بار ہورہی ہے بلکہ اس میں ملکی اور غیرملکی ماہرین بھی شریک ہیں ۔ماہرین کہتے ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی کے باعث بلیڈ کی جگہ اینڈواسکوپ نے لے لی ہے۔اب ناک کاٹے بغیر سائی نس کا مکمل علاج کردیا جاتا ہے اور یہ سہولت لیاری جنرل اسپتال میں موجود ہے۔
لیاری کا بدلتا منظر اب ان پروفیشنلز کو یہاں متوجہ کررہا ہے جو سیکھنے کے آسان مواقع چاہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس تربیتی ورک شاپ میں ملک کے کونے کونے سے آئے ڈاکٹرز بنا کسی خوف کے شریک ہیں۔