انقرہ ………. کردستان فریڈم ہاکس گروپ (ٹی اے کے) نے ترک دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کردستان ورکر پارٹی سے منسلک گروپ ٹی اے کے نے اپنے ایک بیان میں اس حملہ کو ترک حکومت کی جانب سے کردستان ورکر پارٹی کے خلاف آپریشن کا ردعمل قرار دیاہے۔واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ترک دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔