لیما……ننھے منے بچوں کی شوخ و چنچل ادائیں دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنالیتی ہیں، اب چاہے وہ بچے انسان کے ہوں یا کسی جانور کے۔پیرو کے ایک چڑیا گھر میں بھی ان دنوں دوننھے منے سفیدبنگال ٹائیگرز کی آمد نے رونقیں بڑھادی ہیں۔
چڑیا گھر کے ملازمین بھی ان ننھے منے مہمانوں کی خوب آؤ بھگت میں لگے ہوئے ہیں اور ان کے خوب ناز نخرے بھی اْٹھائے جا رہے ہیں۔پیرو کے دار الحکومت لیما میں واقع چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ان ننھے منے سفید ٹائیگرز کی ایک ویڈیو بھی جاری کردی ہے جبکہ یہ دو ماہ قبل پیدا ہوئے تھے۔واضح رہے کہ سفید رنگت کے بنگال ٹائیگرز کا شمار نایاب نسل میں ہوتا ہے جو تیزی سے معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔