پیرس(عمیر بیگ)تخت لاہور پر برا وقت آتے ہی پنجاب میں کئی ’’مصطفی کمال‘‘ بن جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے ایک خصوصی ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ بیکار سکیموں کے ذریعے ملکی سرمایہ تباہ کرنے والے آج نیب پر کس وجہ سے تنقید کر رہے ہیں؟ کرپشن میں لتھڑے یہ حکمران عوام کی بوٹی بوٹی نوچ کر کھا رہے ہیں ایسے حکمرانوں کا احتساب فوری ہونا چائیے،غریبوں پر ٹیکسز لگا کر ان کی حق حلال کی کمائی کو عیاشئیوں میں خرچ کرنے والے حکمران کسی رعائت کے مستحق نہیں ،حکمرانوں نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔