counter easy hit

ناقص حکومتی پالیسیاں عوام کے لئے مستقل اذیت بن چکی ہیں،عبدالرؤف ڈوگہ۔چوہدری سجاد ڈوگہ

 Abdul Sajjad dugh

Abdul Sajjad dugh

پیرس(عمیر بیگ) حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں عوام کے لئے مستقل اذیت بن چکی ہیں۔ حکمران اپنے منشور کے بالکل الٹ چل رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور سینئر رہنما ق لیگ چوہدری سجاد ڈوگہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں بھی عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا رکھا گیا ہے جبکہ مزدور لوڈشیڈنگ کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام دو جماعتی نظام کی لوٹ مار کو سمجھیں اور آئندہ انتخابات چوہدری برادران کو ووٹ دے کر میں اپنی امانتیں دیانت داروں کے سپرد کریں۔