گجرات(انور شیخ سے) سال2015میں منشیات کا جھوٹا پرچہ درج کرنے پر مجسٹریٹ درجہ اول آصف علی نے سابقہ ایس ایچ او سول لائن عارف منیر بٹ اور سابقہ شاہین چوکی انچارج مسعود عالم کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری دونوں افسران کو اگلے ماہ13تاریخ تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم تفصیل کے مطابق مجسٹریٹ درجہ اول جناب آصف علی نے مدعی نبیل احمد کی درخواست پر سال2015 میں شریف شہری کو تھانہ بلا کر دو دن حبس بے جا میں رکھنے کے بعد منشیات کا جھوٹا پرچہ درج کرنے پر سابقہ ایس ایچ او سول لائن عارف منیر بٹ اور سابقہ شاہین چوکی انچارج مسعود عالم کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے مدعی نبیل احمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ پولیس افسران نے میرے ماموں کو بہانے سے تھانہ میں بلایا اور چوبیس گھنٹے تھانے میں رکھ کر منشیات کا پرچہ دے دیا مگر جرم ثابت نہ کر سکے اور نہ ہی آج تک عدالت میں پیش ہوئے ہیں جس پر عدالت نے دونوں افسران کو اگلے ماہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم صادر کر تے ہوئے بلا ضمانت وارنٹ جاری کر دئے ہے