ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )وزیرا علیٰ پنجاب کا سر پرائز وزٹ پانچویں بار بھی ملتوی انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق زیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے سرپرائز وزٹ کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ہر محکمہ کا آفیسر دوسرے آفیسر سے پوچھ رہا تھا کہ وزیرا علیٰ نے کہاں اور کس جگہ جانا ہے اور دورے کا مقصد کیا ہے جس وقت وزیر اعلیٰ نے آنا تھا اسوقت ایم سی گرلز ہائی سکول میں ٹیچرز کی بھرتیوں کیلئے NTSٹیسٹ اور میٹرک کا امتحان ہو رہا تھا جس کی وجہ سے ڈی پی ایس سکول سے لیکر ہسپتال موڑ تک سڑک کے دونوں جانب موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی تھیں جس کی وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر جام تھی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے عملہ ٹی ایم اے نے مشینری کے ذریعے موٹر سائیکلوں کو کوڑا کرکٹ لیجانے والی ٹرالیوں میں ڈال کر لے گئے جس سے موٹر سائیکلوں کا کافی نقصان ہوا اور اس کا کوئی بھی ذمہ دار نہ بن سکا وزیر اعلیٰ کی آمد کی خبر سے پہلے ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز اور ریسکیو1122، سول ڈیفنس اور پولیس کی بھاری نفری ہاکی اسٹیڈیم میں موجود تھی وزیرا علیٰ کا دورہ کینسل ہونے کی اطلاع پر ملازمین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے