سانگلہ ہل( میاں ضیاء المصطفٰے) چک 112 علی آباد میں شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ ہوکر اس کی بیوی تین بچوں کی ماں کی نہر میں کود کر خودکشی کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ریسکیو1122 نے فوری کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو زندہ نکال کر ہسپتال میں پہنچادیا جہاں اس کی طبی امداد جاری ہے ۔بتایا گیا ہے کہ مقامہ مچھرکالونی کے محمود کی متاثرہ بیٹی نادیہ بی بی کی شادی مزکورہ گاؤں کے قیصر سے ہوئی جو کسی نہ کسی بات کا بہانہ بناکر آئے روز اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا جس سے تنگ آکر وہ اپنی بڑی بچی کو وہیں چھوڑ کر دیگر دو بچوں کے ہمراہ اپنے میکے آگئی وقوع کے روز وہ اپنی بیٹی کو ملنے سسرالی گھر گئی جہاں اس کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگئی اور ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل کے دفتر کے قریب نہر رکھ برانچ میں کودگئی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور اسے ڈوبنے سے بچالیا