لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) مسلم لیگ(ن ) کے ممتازراہنماء ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمداشرف دیونہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کا معیارزندگی بلندکرنے کیلئے جامع منصوبے پرکام کررہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت شہراور دیہات کا فرق مٹانے کے منصوبے پرعمل پیراہے،سڑکوں کے جال،سکولوں،کالجوں،ہسپتالوں کی تعمیراسی سلسلے کی کڑی ہے ،اب وہ وقت زیادہ دورنہیں جب پنجاب کا ہرفردخوشحال ہوگا،انہوں نے کہاکہ حلقہ پی پی 112میں بھی عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے تاریخی اقدامات کئے جارہے ہیں ،حلقہ کی ترقی کیلئے جب بھی حکومت سے مانگاانہوں نے انکارنہیں کیا،اپنے دوراقتدارمیں حلقہ کے عوام کی وہ خدمت کریں گے جسے آنے والی نسلیں بھی یادرکھیں گی۔