پیرس (عمیر بیگ)کرپشن کے ناسور نے انتہائی بھیانک شکل اختیار کر رکھی ہے ، پاکستان اس وقت مختلف مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے ان میں کرپشن کے ناسور نے انتہائی بھیانک شکل اختیار کر رکھی ہے ، کوئی بھی سرکاری محکمہ کرپشن سے پاک نہیں ہے جس کی وجہ سے عام آدمی مسائل کی چکی میں دن رات پِس رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سابقہ چیئرمین خان افضال نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ چند لوگ ملک کے تمام وسائل پر قابض ہیں اور 20 کروڑ عوام مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور بد امنی کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا کے خلاف زبردست تحریک چلانے کی ضرورت ہے