لاہور …..وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پاکستان اور چین کو آئرن برادرز قرار دے دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین کی عظیم دوستی نئی منازل طےکررہی ہے،اقتصادی راہداری منصوبےسےخطےکی تقدیربدل جائےگی۔
پاک چین بزنس فورم سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ چین نے46ارب ڈالر کے سی پیک منصوبےشروع کئے ہیں،ایک چینی کمپنی نےچنیوٹ میں لوہے کےبڑےذخائر دریافت کئےہیں،چین کے زیگزم بنک نےاورنج لائن ٹرین کیلئے نرم شرائط پر قرض دیا ہے۔تقریب میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر اور وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود بھی موجود تھے،وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایاکہ صنعتی کانفرنس می 700چینی وفود کی صورت میں شریک ہیں،دونوں ممالک عظیم دوستی کی نئی منازل طے کررہے ہیں۔