counter easy hit

بیجنگ کے آلودہ ماحول میں مارک زکر برگ کی جاگنگ

Mark Berg'

Mark Berg’

بیجنگ……چینی دارلحکومت بیجنگ ماحولیاتی آلودگی کا شہر قرار دیا جاتا ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید فضائی آلودگی کے باوجود فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اپنی ٹیم کے ہمراہ بیجنگ پہنچ گئے اور Tiananmen اسکوائر پر بغیر ماسک لگائے ہی خوب جاگنگ کی۔
اس موقع پر مارک زکر برگ نے فیس بک پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ایک بار پھر چین آنے پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، میں نے Tiananmen اسکوائر سے ٹیمپل آف ہیون تک خوب جاگنگ کی۔مارک زکر برگ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ جاگنگ کرنا فیس بک پر خود کو فٹ رکھنے والی مہم 146اے ائیر آف رننگ کا بھی حصہ ہے جس میں انہوں نے رواں سال365میل دور تک دوڑنے کا ارادہ کیا تھا۔واضح رہے کہ چین میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے فضائی آلودگی کے تناظر میں لوگوں کوزیادہ دیر باہر گھومنے پھرنے سے متنبہ کیا گیا ہے کیونکہ ایک ریسرچ کے مطابق بیجنگ کی فضا میں چھوٹے اور خطرناک ذرات کی مقدارفی کیوبک میٹر 300 مائیکروگرام ہے