counter easy hit

ٹماٹروں کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا تجربہ

 power of tomatoes

power of tomatoes

نیویارک……خراب ٹماٹروں کو ضائع نہ کریں کیونکہ یہ آپ کے کام آسکتے ہیں۔جی ہاں امریکی ماہرین نے ٹماٹر کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا نیا طریقہ متعارف کروادیاہے۔
ساؤتھ ڈکوٹا اسکول آف مائنز اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے گلے سڑے ٹماٹروں کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ماہرین نے مائکروبیل نامی فیول سیل بنایا اور پھر اسکی مدد سے خراب ٹماٹر کو آکسیڈائزکر کے الیکٹرک چارج پیدا کیا اور ابتداء میں ملی گرام ٹماٹروں سے 0.3واٹ بجلی پیدا کی گئی۔ اعدادو شمار کے مطابق فلوریڈا میں سالانہ چار لاکھ ٹن ٹماٹر ضائع ہوتے ہیں جو ڈزنی ورلڈ کو 90روز تک بجلی فراہم کرنے کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔