کراچی۔۔۔۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلا ل اکبر نے کہا ہےکہ کراچی میں رینجرز آپریشن کسی ایک گروہ یا پارٹی کے خلاف نہیں ہےبلکہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے ہے۔مذہبی اور سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوںکو اپنی صفوں میں پناہ نہ لینے دیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بریگیڈیئر رشید ملک کی سربراہی میں آل پاکستان سیکورٹی سروسز ایسوسی ایشن کے 70 رکنی وفد نے رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلا ل اکبر نے وفد کو رینجرز آپریشن سے متعلق بتایا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز کا کہنا تھاکہ مذہبی اور سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ افراد کو اپنی صفوں میں پناہ نہ لینے دیں۔ آپریشن دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔ڈی جی رینجرز کا کہنا تھاکہ سیکورٹی کمپنیز نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا بیڑا اٹھایا ہے۔ سیکورٹی کمپنیز بھی اپنی سطح پر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے ساتھ معلومات شیئرکریں گی۔اس موقع پر بریگیڈیئرر شید ملک اور شرکاء نے رینجرز کی جانب سے شہر میں امن و امان کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔