counter easy hit

عوام کو تحفظ دینا کسی پر احسان نہیں بلکہ میری ڈیوٹی ہے،ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر

SHO PS City

SHO PS City

سرائے عالمگیر نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عوام کو تحفظ دینا کسی پر احسان نہیں بلکہ میری ڈیوٹی ہے اپنی تعیناتی سے لے آج تک ایمانداری سے اپنا فرض نبھایاہے میں اپنی کوششون میں کہاں تک کامیاب ہوا ہوں اس بات کا فیصلہ علاقے کی صورتحال دیکھ کر لگایا جا سکتاہے انہوں نے بتایاکہ تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کو ماضی کے حوالے سے دیکھا جائے تو جرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے مشکل تحصیلوں میں شمار کیا جاتا تھا جس کی بہت سی وجوہات بیان کی جا سکتی ہیں لیکن میں نے اپنے سینئرز کے احکامات و سرپرستی قانون کی سربلندی کو اہمیت دی اور اپنے سینئرز کے حکم اور تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب اپریشن کیے اور بلا تفریق منشیات فروشون،جوا کے اڈاے چلانے والوں سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کیں اور مقدمات درج کیے جبکہ قبضہ گروپوں کو بھی قانوں کے اخترام کا پابند بنایا گیاہے الحمد للہ آج حالات ماضی کی نسبت بہت بہتر ہیں انہوں نے کہاکہ جرائم کا مکمل خاتمہ کبھی بھی ممکن نہیں رہا لیکن اگر کوشش کی جائے تو اسے کنٹرول کیاجا سکتاہے جس میں عوام کا تعاون درکار ہوتا ہے میرے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں جرائم کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں پولیس عوام کے جان ومال کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی