پیرس(عمیر بیگ)آڈیٹر جنرل نے بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر کے حکومتی کرپشن کی تصد یق کر دی،پنجاب کر پشن فر ی نہیں بلکہ ‘‘کر پشن کاگڑھ ’’صوبہ بن چکا ہے ، صوبائی محکموں میں9ارب کی کر پشن کی جوڈیشل انکوائر ی کرائی جائے ، آڈیٹر جنرل نے مذکورہ کر پشن اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر کے پنجاب حکومت کے کر پٹ ہونے کی تصد یق کر دی ہے ،اب قوم کو سمجھ آرہی ہے کہ حکمران کیوں پنجاب میں نیب کو نہیں آنے دیتے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس چوہدری سہیل بھدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں میرٹ کی بات کرتی ہے مگر پنجاب میں دور بین سے بھی شفافیت اور میرٹ نظر نہیں آتا بلکہ کر پشن اور لوٹ مارحکمرانوں کا اصل انتخابی نشان بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اب جو مر ضی کر لیں وہ قوم کو مزید بے وقو ف نہیں بنا سکتے انکو اپنی کر پشن اور لو ٹ مارکا حساب دینا پڑے گا۔