counter easy hit

حکمرانوں نے سیاست کو دولت کا کھیل بنا دیا ہے ،اظفر ریاض چوہدری

 Azfar Chaudhry Riaz

Azfar Chaudhry Riaz

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے راہنما اظفر ریاض چوہدری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہر طرف کرپشن کا راج ہے،حکمرانوں نے سیاست کو دولت کا کھیل بنا دیا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی الیکشن میں حصہ لینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ، تحریک انصاف ملک سے کرپشن اور ناانصافی کے خاتمہ سمیت عا م آدمی کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کی جدوجہد کر رہی ہے ہم قبضہ مافیا کو بتا دینا چاہتے ہیں قائد تحریک عمران خان کی زیر قیادت ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ ہمار اولین مشن ہے جس کے بعد عوامی حکومت کاقیام ہوگا جو کسی بیرونی طاقت کی محتاج نہیں بلکہ اپنے فیصلے خود کرنے میں آزاد ہوگی۔