لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) خوشی کالونی سیدا براہم دھامہ کے رہائشیوں کا ایم پی اے اشرف دیونہ کو خراج تحسین،ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ کے ہمراہ چوہدری آفتاب حسین دھامہ نے خوشی کالونی کا مختصر دورہ کیا،خوشی کالونی میں گیس ،بجلی اور گلیوں کی تعمیر کے کام کو مکمل کروانے پر اہل علاقہ نے ایم پی اے حلقہ پی پی 112چوہدری محمد اشرف دیونہ کی طرف سے خصوصی دلچسپی لینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ،اہلیان علاقہ نے ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ اور چوہدری آفتاب دھامہ کا علاقہ کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔