لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)کائرہ خاندان اور شیخ عبدالخلیل خاندان کی سماجی وسیاسی خدمات کا پوراپاکستان معترف ہے،ہم کائرہ کاندان اور الحاج شیخ عبدالخلیل خاندان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عمران اشرف پسوال گجرنے ایک ملاقات میں کیا،انہوں نے کہاکہ کائرہ خاندان نے حلقہ این اے 106اورتحصیل کھاریاں میں عوامی خدمات اور حلقہ کی تعمیروترقی کی وہ مثالیں قائم کی جو رہتی دنیاتک یادرکھی جائیں گی،جبکہ الحاج شیخ عبدالخلیل کے خاندان نے سماجی حوالہ سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ،ہم دونوں خاندانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں