گجرات(انور شیخ )ضلع امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم اور انصر محمود دھول نے گزشتہ روز ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے ان کآافس مین خصوصی ملاقات کی ،ملاقات کے دوران ڈاکٹر طارق سلیم نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کو کھاریاں کے اسپیشل مجسٹریٹ ملک سلیم کی لوٹ مار اور غریب عوام کے ساتھ زیادتیوں سے مکمل طور پر آگاہ کیا ،داکٹر طارق سلیم نے ڈی سی او گجرات کو بتایا کہ اسپیشل مجسٹریٹ ملک سلیم نے بنیاں کے رہائشی ناصر لطیف اور ظفر اقبال کے خلاف جھوٹی ایف آئی آردرج کرنے اور ان کو ناجائز تنگ کرنے کے بارے میں بھی تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا ،جس ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہو ئے کہا کہ اے ڈی سی گجرات عرفان علی کاٹھیا اس سارے معاملہ کی انکوئری کر کے مجھے رپورٹ پیش کریں گے ڈی سی او لیاقت علی نے کہا کہ کسی غریب کے ساتھ کسی بھی سرکاری آفسیر کو زیادتی کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی جو آفیسر عوام کو تنگ کر ے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل مین لائی جائے گی ڈاکٹر طارق سلیم اور انصر دھول نے ڈی سی او کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔