پیرس (عمیر بیگ)تحریک انصاف قوم کے حقوق کی ترجمان ہے، ممبر سازی اور انٹراپارٹی الیکشن کیلئے کارکن تیار ہیں۔ عمران خان حقیقی جمہوریت کو یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہاکہ اپنی قیادت کا انتخاب کرنے کیلئے عمران خان کا حقیقی جمہوریت رائج کرنے اور نئے پاکستان کا پیغام گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے۔