counter easy hit

بلاول کا 26مارچ کا جلسہ سیاسی راہ متعین کرے گا،قاری فاروق احمد فاروقی

Farooq Ahmed Farooqui

Farooq Ahmed Farooqui

پیرس (عمیر بیگ) مفاہمتی پالیسی کو کمزور ی تصور کرنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور اداروں کی بالا دستی کے لئے پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کو کمزوری تصور کرنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں ، بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جنوبی پنجاب اور 26مارچ کا جلسہ عام آئندہ کا لائحہ عمل اور ملکی سیاسی صورتحال کی راہیں متعین کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے ایک خصوصی ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پرویز مشرف کومقدمات کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر مجرمانہ غفلت اور اپنی نااہلی کا ثبوت فراہم کیا ہے