پیرس (عمیر بیگ)مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کی انشورنس پالیسی ہیں،احتساب کے خو ف سے کرپٹ جماعتیں نیب کے خلاف متحد ہو چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما اقبال طاہر نے ایک پُر ہجوم میٹنگ میں میڈیا سے کیا انہوں نے کہا کہ اب عوام انکی حقیقت جان چکے ہیں۔عوام عمران خان کو اپنا اصلی لیڈر مان گئی ہے، ان کے مسائل کا حل صرف عمران خان کے پاس ہے۔