نئی دہلی………. بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تسائو میوزیم میں نصب کیا جائیگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لندن کے میڈم تسادمیوزیم میں وزیر اعظم نریندر مودی کا موم کا مجسمہ نصب کئے جانے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کا موم کا مجسمہ اس میوزیم میں لگایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ کیجریوال کو لکھے گئے ایک خط میں موم کے مجسمہ لگانے کو لے کر اتفاق ظاہر کیا گیا۔وزیراعلی کیجریوال نے بھی اس مسئلے پر اپنی طرف سے منظوری دے دی ہے۔