counter easy hit

گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کی مزار قائد پر حاضری

Governor and Chief

Governor and Chief

کراچی …….یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں گورنر اور وزیر اعلی سندھ،صوبائی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔
کراچی میں یوم پاکستان کاآغاز 21 توپوں کی سلامی سےہوا، مساجد میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر عشرت العباد نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ۔
سینئروزیر نثار کھوڑو، منظور وسان، کمشنر کراچی اور شرمیلا فاروقی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی اور برصغیر کے عظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخی ہے گزشتہ سال اور اس سال کی 23 مارچ میں بہت فرق ہے، وفاق اور صوبائی حکو متوں کی دہشتگردی کے خلاف جدو جہد جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی بحالی سے ملک میں بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔گورنر سندھ نےکراچی میں کے 4 منصوبے اور لیاری ایکسپرس وے پر وزیر اعلیٰ سندھ کا شکر یہ ادا بھی کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف آرمی چیف کی کوششوں کو سراہتے ہیں قانون نافذ کرنےو الے اداروں نے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔