اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر آرٹیکل سکس کا مقدمہ تین نومبر کے بجائے 12 اکتوبر کے اقدام پر درج کیا جاتا تو مؤثر ہوتا۔ آرٹیکل سکس پر حکومت ٹریپ ہوئی ۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کی توپوں کا رخ وزیر داخلہ کی جانب ۔ چوہدری نثار پرویز مشرف کے ترجمان قرار آرٹیکل 62 ،63 لگنے کا عندیہ۔ صحافیوں سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف سے حلف لیا تو اسے غدار کیسے کہتی؟ مشرف کو دل کا نہیں دم گھٹنے کا مسئلہ تھا۔ خورشیدشاہ نے کہا کہ آرٹیکل 6 لگانے کے معاملہ پر حکومت ٹریپ ہوئی۔ سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر کسی نے سپریم میں رٹ کر دی تو چوہدری نثار ایوان میں غلط بیانی پر نا اہل بھی ہو سکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ این آر او نہ ہوتا تو نواز شریف اور ان کے بھائی جدہ میں ہی رہتے۔