سانگلہ ہل( میاں ضیاء المصطفٰے) چک 112 علی آباد کے قریب تیزرفتارکارنے موٹرسائیکل سوار 45 سالہ شخص کو کچل کرمارڈالا ۔بتایا گیا ہے کہ محمدامین نامی اپنی فیملی کے ہمراہ کارنمبری جی اے ایف 8511 پرسانگلہ ہل سے حافظ آباد جارہا تھا راستے میں کار تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرسامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکراگئی جس پر سوار چک21 گنیانوالہ کا محمد حسین بری طرح کچلا گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کے ورکرز نے جائے حادثہ پرپہنچ کر اسے شاہکوٹ کے ہسپتال میں لے جارہے تھے مگروہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی حادثہ میں کارسوار امین بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔