پی آئی اے کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعظم نواز شریف نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پی آئی اے پر ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔ اجلاس میں چیئرمین پی آئی اے، ایوی ایشن ڈویژن کے ارباب اختیار اور پی آئی اے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں نئی ایئر لائن کے معاملے پر بھی بات چیت ہو گی۔ چیئرمین قومی ایئر لائن ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر بھی گفتگو ہو گی۔