پاک سر زمین پارٹی کے رہنما افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ افتخار عالم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے استعفے اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھجوا دئیے ہیں۔
کراچی: (یس اُردو) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ افتخار عالم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے رابطہ کرنے کے بعد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کو اپنے استعفے بھجوا دئیے ہیں۔ دوسری جانب سیکرٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر کے استعفے موصول نہیں ہوئے۔