چوہدری عاشق حسین آف بجاڑوالہ نے اپنے بیان میں کہا ہے ٢٣ مارچ “یوم قرارداد پاکستان“ پاکستان سے محبت اور عہد وفا کا دن ہے ابھی بھی وقت ہے ہم اپنی سیاسی مصلحتوں اور آپس کی ریشہ دوانیوں کو بھلا کر پھر سے متحد ہو جائیں آج بھی کئ سال گزرنے کے بعد ایک بار پھر ہمیں اپنے نئے انداز ٢٣ مارچ ١٩٤٠ کا جزبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے آج تجدید عہد وفا کرتے ہوئے قرارداد پاکستان کے اغراض و مقاصد کی تکمیل اور قائداعظم محمد علی جناح کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہمیں پھر سے ایک بننا ہو گا دوقومی نظریہ جو موجودہ حالات میں دم توڑتا دکھائی دے رہا ہے اسے بچانا ہوگا