نیویارک…..امریکی ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان اور تیز ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔شدید برف باری کے باعث ایئر پورٹ آنے اور جانے والی 700سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
کولوراڈو کے شہر ڈینور میں برف باری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ایئر پورٹ پر بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے طیاروں میں ایندھن نہ بھرا جا سکا، جس سے پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔80 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے موسم کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا رخ اب شمال مشرقی ریاستوں کی جانب ہے۔