سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی)حقیقی تبدیلی کیلئے اقبال کے افکار اور قائداعظم کے اصولوں پر چلنا ہو گامحمد الیاس چوہدری 23مارچ کا دن ہمیں اس عہد کے ساتھ منانا چاہے کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اس کو دہشت گردی سمیت معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہمیں ایک قوم بننا ہو گا ہمیں قانون اور آئین پر کاربند ہونا ہو گا قائد اعظم نے پاکستان بنایا تھا آج ملک کو عمران خان جیسی قیادت کی ضرورت ہے آئیں قائد اعظم کے اصولوں پر چلتے ہوئے نیک نیتی سے اس ملک و قوم کی سلامتی کیلئے تحریک انصاف کاساتھ دیں اور ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی صدر و آرگنائزر حلقہ این اے 107تحریک انصاف چوہدری محمد الیاس نے 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چوروں لٹیروں سے بچا کر اب تحریک انصاف ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال کا ترقی یافتہ ملک بنائے گی۔