سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی)ایم پی اے مسلم لیگ ن چوہدری شبیر آف کوٹلہ نے نمائندہ سے ملاقات میں بتایا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اس کی تعمیرو ترقی کے لیے کسی دوسرے نے ہماری مدد نہیں کرنی ہم سب کواپنی ذات کی نفی کر کے پاکستان اور صرف پاکستان کی ترقی کو اپنی سوچ کا مرکز بناکردار ادا کرنا ہے یہی سوچ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز کی سیاست کا مرکزہے ا ور میاں برادران کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان تجارتی حوالے سے دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکاہے آج پاکستان کے حوالے سے دنیا کے خیالات تبدیل ہو چکے ہیں لیکن یاد رکھیں ملکی ترقی کے لیے اپنی بہت سی منزلیں طے کرنا باقی ہیں جبکہ توانائی بحران کے خاتمے کے لیے بھی چین کا کردار قابل ستائش ہے انشااللہ آنے والے عرصے میں چین کے تعاون سے ہم بجلی بحران کا خاتمہ کر دینگے جس سے ملکی ترقی کا سفر تیز ہوگا انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ روس سمیت دوسرے ممالک کے دوروں سے دوستوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے جس کے مثبت اثرات عوام دیکھ رہے ہیں کیونکہ اس وقت پاکستان کی خالق سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور عوام میاں برادران کے ساتھ ہیں اور ہم مسلم لیگ ن کا کارکن ہونے کی حثیت سے اعلان کرتے ہیں کہ حالات کچھ بھی ہوں ہر مشکل گھڑی میں اپنے قائد میاں برادران کے مشن تکمیل کے لیے ان کے ساتھ ہیں