counter easy hit

مسلم لیگ ن میاں برادران پر امن اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے کو شاں ہیں، ملک توقیر یعقوب

Mr Jacob

Mr Jacob

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی) قائدین مسلم لیگ ن میاں برادران پر امن اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے کو شاں ہیں آج کے دن ذات برادری کی تقسیم کی نفی کرکے پاکستانی بننے کا عہد کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار چیر مین ماکیٹ کمیٹی ملک توقیر یعقوب عرف ٹیپونے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے کیونکہ خود مختار پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے قانون کی پیروی کی ہے جبکہ دنیامیں کہیں بھی امن وامان کا مسلہ ہو اقوام متحدہ کے قانون کی پیروی کرتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرتارہاہے انہوں نے کہاکہ دنیا یاد رکھے اگر کسی کو ہماری دلیری پر شک ہے تو وہ ذہن صاف کرلے ، پاک فوج اور عوام اپنے وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور دشمن کو منہ توڑنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں۔