counter easy hit

ن لیگی حکومت نے عام شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے قیمتوں میں کمی کی ہے،ملک محمد حنیف

 Malik Mohammad Hanif

Malik Mohammad Hanif

کھاریاں(نیئر صدیقی)مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے صدر ملک محمد حنیف ایم پی اے نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک حنیف کا کہنا تھا کہ ن لیگی حکومت نے عام شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے قیمتوں میں کمی کی ہے لیکن ضلعی انتظامیہ نے کرائے کم کروانے میں سنجیدگی نہیں دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ڈی سی او گجرات سے بھی کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق کرایوں میں کمی پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے دو دن میں ضلع بھر کے تمام روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہو جائیں گے۔